یوکرین: ہم، ترکی اور اقوام متحدہ کی طرف سے، اشارے کا منتظر ہے

ہم اناج کی ترسیل کے لئے تیار ہیں۔ یوکرین، ترسیل شروع کرنے کے لئے ترکی اور اقوام متحدہ کے، اشارے کا منتظر ہے: صدر ولادی میر زلنسکی

1861221
یوکرین: ہم، ترکی اور اقوام متحدہ کی طرف سے، اشارے کا منتظر ہے
cernomorsk limani zelenskiy.jpg
cernomorsk limani zelenskiy.jpg
cernomorsk limani zelenskiy.jpg
cernomorsk limani zelenskiy.jpg

یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے کہا ہے کہ "ہم اناج کی ترسیل کے لئے تیار ہیں۔ یوکرین، ترسیل شروع کرنے کے لئے ترکی اور اقوام متحدہ کے، اشارے کا منتظر ہے"۔

صدر زلنسکی نے چرنومورسک بندرگاہ کا دورہ کر کے ترسیل کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور یہاں جاری کردہ بیانات میں کہا  ہے کہ "ہم ان کی طرف سے اشارے کا انتظار کر رہے ہیں"۔

واضح رہے کہ بحیرہ اسود سے اناج کی محفوظ ترسیل کے لئے 22 جولائی کو استنبول دولما باہچے پیلس کے صدارتی دفتر میں صدر رجب طیب ایردوان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کی موجودگی میں یوکرین اور روس کے ساتھ "استنبول اناج سمجھوتہ" طے کیا گیا تھا۔

اناج کی محفوظ ترسیل کے لئے قائم کئے گئے مشترکہ کوآرڈینیشن مرکز  نے  بھی 27 جولائی کو استنبول قومی دفاعی یونیورسٹی کے کیمپس میں کاروائیوں کا آغاز کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں