لیبیا میں اسلحہ کی پابندی نگرانی ایرینی آپریشن میں مزید ایک سال کی توسیع

سلامتی کونسل کی سیکریٹریٹ جنرل کو اس حوالے سے ہر چھ ماہ میں ایک بار  رپورٹ پیش  کی جائے گی

1837572
لیبیا میں اسلحہ کی پابندی نگرانی ایرینی آپریشن میں مزید ایک سال کی توسیع

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بحیرہ روم میں  لیبیا  پر اسلحہ کی پابندی  کی نگرانی کے لیے عملی  جامہ پہنائے گئے  متنازعہ  ایرینی آپریشن  پر عمل درآمد میں مزید ایک سال کی توسیع  کرنے کی اطلاع  دی ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل   کی سرکاری ویب سائٹ پر اس موضوع کے حوالے سے ایک  تحریری بیان جاری کیا گیا ۔

بیان  میں  آپریشن کو تین جون 2023 تک توسیع دینے پر  مبنی قرار داد  کو  روس کے غیر جانبدار ووٹ کے برخلاف 14 ممالک کے اس کے حق میں ووٹ ڈالنے  کے   ساتھ قبول کیے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے  مطالبہ کیا گیا ہے کہ  سلامتی کونسل کی سیکریٹریٹ جنرل کو اس حوالے سے ہر چھ ماہ میں ایک بار  رپورٹ پیش  کی جائے۔ 

خیال رہے ک ایرینی آپریشن   لیبیا کے  معاملے پر    منعقدہ برلن کانفرس کے بعد 31 مارچ 2020  کو شروع کیا گیا تھا۔

یہ آپریشن ایک متنازعہ آپریشن ہے جسے یورپی یونین نے بحیرہ روم میں لیبیا پر اقوام متحدہ کے ہتھیاروں کی پابندی کی نگرانی کے لیے شروع کیا تھا۔

آپریشن ایرینی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2292 کے ذریعے شروع کیا گیا، جسے جانبدارانہ اور غیر قانونی آپریشن کے طور پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں