شام کے لیے امسال 10.5 ارب ڈالر کے امدادی فنڈ کی ضرورت لا حق ہے، اقوام متحدہ

شام میں جاری  جنگ کے باعث  26.5 ملین   افراد  انسانی امداد  کے  محتاج ہیں

1824478
شام کے لیے امسال 10.5 ارب ڈالر کے امدادی فنڈ کی ضرورت لا حق ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے امسال شام کے لیے  مطلوبہ  امدادی فنڈ ساڑے دس ارب ڈالر ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل   کے ترجمان فرخان حق  نے پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی جانب سے 10 مئی کو  برسلز میں منعقد ہونے والے شام   کی امداد اجلاس  سے قبل  امسال 10.5 ارب ڈالر کی امداد کی ترسیل  کی اپیل کی جائیگی۔

انہوں نے بتایا کہ شام میں جاری  جنگ کے باعث  26.5 ملین   افراد  انسانی امداد  کے  محتاج ہیں، ملک کے اندر 14.6 ملین جبکہ  بیرون ملک 5 ملین سے زائد مہاجرین  سمیت  12 ملین  افراد   کو ہنگامی مدد کی ضرورت  ہے۔

ترجمانکا کہنا تھا کہ سال 2022 میں ضرورت در پیش ہونے والے  10.5 ارب ڈالر کو  شام  میں مقیم  انسانوں جبکہ 6.1 ارب ڈالر کو شامی مہاجرین اور ان کی میزبانی کرنے والے ممالک  سے تعاون کے  لیے بروئے کار لایا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں