لیبیا، طرابلس میں دو گروہوں کے درمیان جھڑپ میں 3 افراد لقمہ اجل

جھڑپ کی وجوہات کے  حوالے سے  سرکاری اداروں نے تا حال کوئی  بیان جاری نہیں کیا

1807311
لیبیا، طرابلس  میں  دو گروہوں  کے درمیان جھڑپ میں 3 افراد لقمہ اجل

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں حکومت کے اسٹیبلٹی سپورٹ گروپ اور نواسی ملیشیا گروپ کے درمیان جھڑپ میں تین افراد مارے گئے۔

لیبیا سے شائع ہونے والے اخبار مرسد کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی گئی معلومات میں کہا گیا ہے کہ طرابلس کی مصروف شاہراؤں میں سے ایک الصارم میں ہونے والی جھڑپ میں دونوں فریقوں کے تین افراد ہلاک ہو گئے۔

جھڑپ کی وجوہات کے  حوالے سے  سرکاری اداروں نے تا حال کوئی  بیان جاری نہیں کیا۔

طبروق میں  ایوان ِ نمائندگان   نے  لیبیا میں 24 دسمبر کو مجوزہ  انتخابات  کے عدم انعقاد کے بعد  10 فروری کو  اراکین اسمبلی کی اکثریت کے شامل نہ ہونے والی نشست میں  فتح باش آغا کو وزیر اعظم منتخب کر دیا تھا ، جبکہ ایوان نے یکم مارچ کو  باش آغا کی حکومت کو اعتماد کا ووٹ دے دیا تھا۔

لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ  نے ایوان نمائندگان پر جنیوا معاہدے میں طے شدہ روڈ میپ سے انحراف کا الزام لگایا اور کہا کہ وہ ڈیوٹی پر ہیں اور یہ کام صرف ایک منتخب حکومت کو سونپیں گے۔

دارالحکومت طرابلس میں حکومت قائم کرنے کے لیے پرعزم ہونے والے باش آغا  نے  تاحال  وزارت عظمیٰ کا قلم دان  نہیں سنبھالا۔

 



متعللقہ خبریں