امریکہ: چین کی طرف سے روس کی فوجی امداد ہمارے مشاہدے میں نہیں آئی

چین کی طرف سے روس کی فوجی امداد ہمارے مشاہدے میں نہیں آئی۔ یا پھر ہمارے پاس اس کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے: مشیر برائے قومی سلامتی جیک سولیوان

1801147
امریکہ: چین کی طرف سے روس کی فوجی امداد ہمارے مشاہدے میں نہیں آئی

امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سولیوان نے کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ جنگ کے دوران چین کی طرف سے روس کی فوجی امداد ہمارے مشاہدے میں نہیں آئی اور اگر ایسا کچھ ہوا ہے تو ہمارے پاس اس کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔

امریکہ کے صدر جو بائڈن کے ہمراہ نیٹو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز روانگی سے قبل سولیوان نے اخباری نمائندوں سے بات چیت میں یوکرین ایجنڈے کا جائزہ لیا اور چین سے متعلقہ حالیہ صورتحال کے بارے میں اظہارِ خیال کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سولیوان نے کہا ہے کہ "چین کی طرف سے یوکرین جنگ میں استعمال کے لئے روس کو فوجی سامان کی فراہمی ہمارے مشاہدے میں نہیں آئی۔ یا پھر یوں کہیں کہ ہمارے پاس اس بارے میں کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ تاہم ہم اس پہلو پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "ہم نے بیجنگ انتظامیہ کو، ماسکو کی کسی ممکنہ فوجی امداد کی صورت میں پیدا ہونے والے، نتائج سے واضح شکل میں آگاہ کر دیا ہے۔ اس معاملے میں ہم اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ موقف پر ہیں"۔

 



متعللقہ خبریں