آسٹریلیا میں شدید بارشیں،متعدد افراد ہلاک

آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقے طوفانی بارشوں کی لپیٹ میں ہیں جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

1791683
آسٹریلیا میں شدید بارشیں،متعدد افراد ہلاک

آسٹریلیا کے جنوب مشرقی علاقے طوفانی بارشوں کی لپیٹ میں ہیں جن کی وجہ سے وسیع تر علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔

ملک کے سب سے بڑے شہر سڈنی سے بڑی تعداد میں شہری دیگر علاقوں میں پناہ لینے پہنچ رہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ کوئن لینڈز اور نیو ساؤتھ ویلز کی ریاستوں میں کئی علاقوں میں ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں جب کہ آسٹریلیا کے مشرقی دریا اپنی تقریباً مکمل گنجائش پر بہہ رہے ہیں۔

حکام کے مطابق 27 فروری سے جاری ان بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں