یوکیرین میں نو فلائی زون کا قیام روس کے ساتھ جنگ چھڑنے کا موجب بنے گا، امریکہ

بنیادی طور پر امریکی فوجیوں کو روسی طیارے گرانے پڑیں گے، جس سے امریکہ اور روس کے درمیان براہ راست جنگ چھڑ سکتی ہے

1789667
یوکیرین میں نو فلائی زون کا قیام روس کے ساتھ جنگ چھڑنے کا موجب بنے گا، امریکہ

امریکہ نے  اطلاع دی ہے کہ وہ  یوکیرین  میں  پرواز کے لیے  ممنوعہ علاقے  کی تشکیل کا قدم روس کے ساتھ جنگ چھڑ سکنے کے جواز میں نہیں  اٹھائے گا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے یوکرین پر نو فلائی زون کے مطالبے کے جواب میں کہا ہے کہ  یہ اقدام روس کے ساتھ براہ راست جنگ کا باعث بن سکتا ہے اور وہ اس کی منصوبہ بندی نہیں کر رہے۔

جین ساکی وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس میں"یوکرین پر نو فلائی زون قائم کرنے کے بعد اس پر عمل درآمد کرنا لازمی ہے۔ بنیادی طور پر امریکی فوجیوں کو روسی طیارے گرانے پڑیں گے، جس سے امریکہ اور روس کے درمیان براہ راست جنگ چھڑ سکتی ہے۔ ہم اس سے گریز کرنا چاہتے ہیں۔"

24 فروری کو شروع ہونے والی یوکرین جنگ کی وجہ سے روس کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خارج  کرنے کے مطالبات کے بارے میں، ساکی نے کہا کہ" فی الحال اس چیز کا امکان نہیں پایا جاتا۔"

روس پر اقتصادی پابندیوں کے دائرہ کار میں روس کے تیل کی درآمد پر پابندی لگانے کے امریکہ کے مطالبات کا جواب دیتے ہوئے ساکی نے کہا کہ اس سے امریکہ میں گیس کی قیمتیں بڑھ جائیں گی،"ہم نہیں چاہتے کہ روس پر معاشی دباؤ ڈالتے وقت  ایندھن کی قیمتیں بڑھیں۔"



متعللقہ خبریں