لیبیا میں عام انتخابات کا سلسلہ دوبارہ سے شروع

دبیبہ نے  کل  انتخابات کی نئی تاریخ کا 17 فروری کو اعلان کیے جانے  کی اطلاع دی تھی

1777970
لیبیا میں عام انتخابات کا سلسلہ دوبارہ سے شروع

لیبیائی وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ  نے  اطلاع دی ہے کہ ان کے ملک میں  نیا انتخابی سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

وزیر اعظم دبیبہ نے  سماجی رابطوں  کے پیج پر  انتخابات کے بارے میں اپنے جائزے پیش کیے’’ ان کا کہنا  ہے کہ  انتخابی سلسلے  کی حمایت  کرنے والے اور عبوری دور کو توسیع دینے  کو مسترد کرنے والے  عوام  کا میں شکر گزار ہوں ، سلسلہ انتخابات شروع ہو گیا ہے جو کہ  سرکاری حکام کے انتخاب تک  جاری رہےگا۔

خیال رہے کہ دبیبہ نے  کل  انتخابات کی نئی تاریخ کا 17 فروری کو اعلان کیے جانے  کی اطلاع دی تھی۔

اقوام متحدہ کی قیادت میں لیبیا سیاسی ڈائیلاگ فورم  نے نومبر 2020 میں ملک میں صدارتی و پارلیمانی انتخابات کو 24 دسمبر 2021 کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

تا ہم طبروق کی ایوان ِ نمائندگان اور سرکاری اعلی کونسل کے قانونی بنیادی ڈھانچے کا تعین  کرنے والے  قانون پر مصالحت قائم نہ ہونے کی بنا پر   منصوبہ بندی کردہ انتخابات سر انجام نہ پا سکے تھے۔



متعللقہ خبریں