مڈگاسکر: طوفانِ باد و باراں، 20 افراد ہلاک

طوفان، ہفتے کے اواخر میں دارالحکومت آنٹانانیریو سے 530 کلو میٹر جنوب سے شروع ہوا اور تاحال جاری ہے: مڈگاسکر حکومت

1775291
مڈگاسکر: طوفانِ باد و باراں، 20 افراد ہلاک

مڈگاسکر میں باتسیرائی  طوفان کی وجہ سے اموات کی تعداد 20 تک پہنچ گئی ہے۔

مڈگاسکر حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق طوفان، ہفتے کے اواخر میں دارالحکومت آنٹانانیریو سے 530 کلو میٹر جنوب سے شروع ہوا اور تاحال جاری ہے۔

بیان کے مطابق طوفان کی وجہ سے 20 افراد ہلاک اور 48 ہزار افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

طوفان نے مڈگاسر پہنچنے سے قبل ہمسایہ جزیرے ری یونین کو لپیٹ میں لیا اور یہاں 12 افراد کی ہلاکت کا سبب بنا ہے۔

اقوام متحدہ امورِ انسانی کوآرڈینیشن آفس کے مطابق توقع ہے کہ طوفان تقریباً 6 لاکھ افراد کو براہ راست متاثر کرے گا۔

واضح رہے کہ مڈگاسکر میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے 27 جنوری کو ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا گیا تھا۔


ٹیگز: #مڈگاسکر

متعللقہ خبریں