امریکہ نے یوکرائن سے انخلاء کے احکامات جاری کر دئیے

امریکہ وزارت خارجہ نے کیو میں امریکی سفارتی عملے کے کنبوں کے لئے ملک سے انخلاء کے احکامات جاری کر دئیے

1767188
امریکہ نے یوکرائن سے انخلاء کے احکامات جاری کر دئیے

امریکہ وزارت خارجہ نے ممکنہ روسی مداخلت کے مقابل یوکرائن کے دارالحکومت کیو میں امریکی سفارتی عملے کے کنبوں کے لئے ملک سے انخلاء کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

وزات خارجہ نے جاری کردہ بیان میں روس یوکرائن کشیدگی میں اضافے پر یوکرائن کے لئے سیاحتی وارننگ کا اعلان کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "روس کی طرف سے  فوجی آپریشن کے خطرے کی وجہ سے، 23 جنوری 2022 کو وزارت خارجہ نے، کیو امریکی سفارت خانے میں براہ راست ملازمت میں لئے گئے عملے کو رضاکارانہ طور پر یوکرائن سے نکلنے کی اجازت دی اور سفارتی عملے کے کنبوں کے لئے ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ یوکرائن میں موجود امریکی شہریوں کو تجارتی یا دیگر نجی رسل و رسائل امکانات کے ذریعے ملک سے نکل جانا چاہیے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ روس، یوکرائن پر، حملے کی تیاریوں میں ہے۔ خاص طور پر یوکرائن کی پوری سرحد پر، روس کے زیرِ قبضہ کریمیا میں اور روس کے زیرِ کنٹرول مشرقی کریمیا میں سلامتی کے بارے میں کوئی پیشین گوئی نہیں کی جا سکتی۔ حالات کسی بھی لمحے خراب ہو سکتے ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ کسی ممکنہ حملے کی صورت میں یوکرائن میں امریکی سفارتی کاروائیاں بھی متاثر ہوں گی۔ ملک میں موجود امریکی شہریوں سے بھی رابطے کے لئے ایک آن لائن فورم بھرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں