آرمینیا کے صدر ارمین سرکیسیان اپنے عہدے سے مستعفی

ارمین سرکیسیان نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ ان کے ملک میں مختلف سیاسی مسائل ہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے ان کے پاس ضروری آلات نہیں ہیں

1767199
آرمینیا کے صدر ارمین سرکیسیان اپنے عہدے سے مستعفی

آرمینیا کے صدر ارمین سرکیسیان نے اپنے عہدے سے مستعفی   ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ارمین سرکیسیان نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ ان کے ملک میں مختلف سیاسی مسائل ہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے ان کے پاس ضروری آلات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ان کے پاس صدر کی حیثیت سے ملکی اور غیر ملکی مسائل کو حل کرنے کا آئینی اختیار نہیں ہے، سرکیسیان نے مزید کہا کہ  کچھ سیاسی گروہ بھی انہیں اور ان کے خاندان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  مذکورہ وجوہات کی وجہ سے ان کی صحت بھی منفی طور پر متاثر ہوئی تھی، سرکیسیان نے کہا، "میں نے طویل عرصے تک حالات کا جائزہ لیا اور سوچ بچار کے بعد  میں نے صدارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ جذباتی نہیں بلکہ ایک مخصوص منطق کے دائرہ کار میں کیا گیا ہے۔

2018 میں صدر منتخب ہونے والے سرکیسیان کی مدت ملازمت 2025 میں ختم ہو رہی تھی۔



متعللقہ خبریں