سوڈان میں فوجی بغاوت،وزیراعظم نظر بند

سوڈان میں ایک عسکری جتھےنے آج صبح وزیراعظم عبداللہ حمدوک  اور ان کی مخلوط حکومت میں شامل بعض سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو گرفتار کر لیا

1724241
سوڈان میں فوجی بغاوت،وزیراعظم نظر بند

سوڈان میں ایک عسکری جتھےنے آج صبح وزیراعظم عبداللہ حمدوک  اور ان کی مخلوط حکومت میں شامل بعض سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو گرفتار کر لیا ۔

  اس واقعے کے بعد دارالحکومت خرطوم کے بعض علاقوں میں مظاہرے شروع ہو گئے،مظاہرین نے  سڑکوں پر ٹائر جلائے اورانہیں ٹریفک کےلیے بند کر دیا ۔

 ملکی وزارت اطلاعات کے مطابق، ملکی بقا کونسل کے  بعض ارکان اور عبوری حکومت  کے بعض وزرا کو عسکری جتھے نے گرفتار بھی کرلیا ہے۔

گرفتار رہنماؤں میں وزیر صنعت ابراہیم الشیخ، وزیر اطلاعات حمزہ بلوال، وزیراعظم کےمشیر اطلاعات فیصل محمد صالح شامل ہیں۔

 سوڈانی فوج نے مواصلاتی نظام معطل کر دیا ہے اور خرطوم آنے والے راستے بھی بند کر دیئے ہیں۔

فوج نے خرطوم میں ایکشن لیتے ہوئے صدارتی محل، وزیراعظم آفس سمیت متعدد سرکاری عمارتوں کا کنٹرول سنبھال کر دستے تعینات کر دیئے ہیں۔

 سوڈانی سیاسی جماعتوں نے  بغاوت کی کوشش کے بعد عوام سے اعتدال پسند رہنے کا جبکہ سوڈانی ایوان اتحاد نے عوام کو سڑکوں پر آنے کا کہا ہے۔

 واضح رہے کہ ملک میں عسکری نقل و حرکت کے بعد انٹر نیٹ اور ٹیلیفون روابط  منقطع ہو گئے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں