شمالی و جنوبی کوریا کے درمیان مواصلاتی رابطہ بحال

سیول میں جنوبی کوریا کی دوبارہ اتحاد کی وزارت کی ایک ترجمان نے بتایا کہ دوطرفہ رابطوں کے لیے تمام لائنیں دوبارہ کھل گئی ہیں

1714385
شمالی و جنوبی کوریا کے درمیان مواصلاتی رابطہ بحال

کئی ہفتوں کے تعطل کے بعد شمالی اور جنوبی کوریا نے اپنے براہ راست مواصلاتی رابطے بحال کر لیے ہیں۔

سیول میں جنوبی کوریا کی دوبارہ اتحاد کی وزارت کی ایک ترجمان نے بتایا کہ دوطرفہ رابطوں کے لیے تمام لائنیں دوبارہ کھل گئی ہیں۔

 دوسری جانب شمالی کوریائی خبر ایجنسی KCNA کے مطابق یہ اقدام جزیرہ نما کوریا پر دیرپا امن کی کوششوں کے تحت اٹھایا گیا ہے۔

دونوں کوریائی ریاستیں سرکاری طور پر ابھی تک حالت جنگ میں ہیں اور ان کے مابین رابطوں کے بنیادی ذرائع خصوصی ٹیلی فون لائنیں اور ٹیلی فیکس ہیں۔

واضح رہے کہ ان دونوں ریاستوں کے  مابین سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔



متعللقہ خبریں