روس: پوتن ۔ خان ملاقات، افغانستان کے حالات پر بات چیت

مذاکرات میں، افغانستان میں امن و سلامتی، تشدد کے سدّباب اور مخلوط حکومت کی تشکیل کے لئے، افغانوں کے درمیان ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیا گیا: کریملین

1697565
روس: پوتن ۔ خان ملاقات، افغانستان کے حالات پر بات چیت

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا۔

روس صدارتی دفتر کریملین  پیلس سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق پوتن نے خان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔

مذاکرات میں افغانستان  کی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور خاص طور پر اس پہلو پر زور دیا گیا ہے کہ ملک میں امن و سلامتی کے ساتھ تعاون، تشدد کے سدّباب اور ایک مخلوط حکومت کی تشکیل کے لئے افغانوں کے درمیان ڈائیلاگ شروع کروانا ضروری ہے۔

بیان کے مطابق مذاکرات میں سربراہان نے، مسئلہ افغانستان کے بارے میں نقطہ نظر کو دو طرفہ شکل میں بھی اور کثیر الفریقین شکل میں بھی  منّظم کرنے پر ،اتفاق کیا ہے۔

مذاکرات میں مزید کہا گیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا ، علاقائی  سلامتی کو یقینی بنانے،  دہشت گردی کے سدباب اور منشیات کے خلاف جدوجہد  کے معاملات میں،  اپنے امکانات کو استعمال کرنا ضروری ہے۔

مذاکرات میں روس۔پاکستان تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔



متعللقہ خبریں