امریکہ: تقریباً 48 ہزار افراد کو افغانستان سے نکالا جا چکا ہے

حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے 10 ہزار 900 افراد کو ملک سے نکالا جا چکا ہے: وائٹ ہاوس

1696154
امریکہ: تقریباً 48 ہزار افراد کو افغانستان سے نکالا جا چکا ہے

امریکہ 14 اگست سے لے کر اب تک 48 ہزار کے لگ بھگ افراد کو افغانستان سے نکال چکا ہے۔

وائٹ ہاوس سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے 10 ہزار 900 افراد کو ملک سے نکالا جا چکا ہے۔

بیان کے مطابق حالیہ 12 گھنٹوں میں 15 فوجی طیاروں سے 6 ہزار 600 افراد کا اور 34 کولیشن پروازوں سے 4 ہزار 300 افراد کا انخلاء کیا گیا ہے۔ اس طرح امریکہ انخلاء آپریشن کے آغاز یعنی 14 اگست سے لے کر اب تک 48 ہزار کے لگ بھگ افراد کو ملک سے نکال چکا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جولائی کے اواخر سے اب تک تقریباً 53 ہزار افراد کو دیگر ممالک میں بھیج دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں