کولمیبیا: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 9 کان کن ہلاک

کولمیبیا کے وسطی حصے میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 9کان کن ہلاک ہو گئے

1656911
کولمیبیا: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 9 کان کن ہلاک

کولمیبیا کے وسطی حصے کے انتظامی مرکز' بویاجا 'میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 9کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔

کولمبیا ذرائع ابلاغ کے مطابق بویاجا سے منسلک قصبے سوکا میں واقع' سانٹا انیس' نامی معدنی کان میں گیس جمع ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 9 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔

دھماکے کی وجہ سے بیٹھی ہوئی کان کے ملبے سے 3کان کنوں کو نکال لیا گیا ہے لیکن 2 کان کن ابھی لاپتہ ہیں۔

کولمبیا معدنیاتی ایجنسی کے مطابق 2020 میں معدنی کانوں میں  161  حادثے پیش آئے جن میں 171 کان کن ہلاک ہو گئے۔رواں سال کے آغاز سے اب تک معدنی کانوں میں 27 حادثے پیش آ چکے ہیں جن میں 50 سے زائد کان کن ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں