امریکہ۔ طالبان 2020 امن معاہدے پر نظر ثانی کی جائیگی، وائٹ ہاؤس

وائٹ ہاؤس   قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایمیلی ہارن نے بتایا ہے کہ سولیوان نے بروز جمعہ  افغان قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محیب سے ٹیلی فون پر مذاکرات کیے  ہیں

1569474
امریکہ۔  طالبان 2020 امن معاہدے پر نظر ثانی کی جائیگی، وائٹ ہاؤس

امریکی قومی سلامتی  کے مشیر جیک سولیون  کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے فروری 2020 میں دستخط کردہ امریکہ۔ طالبان امن معاہدے پر نظر ثانی کی جائیگی اور طالبان  کے اپنے وعدوں اور ضمانتوں پر کار بند رہنے یا نہ رہنے پر تحقیقات کی جائینگی۔

نئے امریکی صدر نے 20 جنوری کو اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد خارجہ پالیسی حکام نے  اپنے امور پر کام شروع کردیا ہے۔

وائٹ ہاؤس   قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایمیلی ہارن نے بتایا ہے کہ سولیوان نے بروز جمعہ  افغان قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محیب سے ٹیلی فون پر مذاکرات کیے  ہیں۔

اس بات چیت میں امریکہ  کے امریکہ۔ افغانستان شراکت داری اور تمام تر افغان عوام کے لیے  قیام امن کے حوالے سے دیے گئے وعدوں پر کار بند رہنے پر زور دینے والے سولیوان  نے کہا ہے کہ فروری2020 طالبان ۔ امریکہ امن معاہدے پر نظر ثانی کی جائیگی۔  اور طالبان کے دہشت گرد گروہوں کے ساتھ تعلقات کو منقطع کرنے، ملک میں تشدد میں گراوٹ، افغان حکومت اور دیگر  حکام کے ساتھ بامعنی مذاکرات کرنے  جیسے معاملات پر تحقیقات کرائی جائینگی۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکہ چاہتا ہے کہ تمام تر افغان سربراہان  امن و استحکام کے لیے تاریخی مواقعوں سے  استفاد ہ کریں ، اور افغان خواتین، لڑکیوں، اقلیتوں کے معاملے میں طے کردہ فاصلے کو بھی برقرار رکھا جائے۔

 



متعللقہ خبریں