امریکہ: مسلح جھڑپ، 4 افراد ہلاک

ریاست نیواڈا سے منسلک شہر ہینڈرسن میں مسلح جھڑپ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے

1522160
امریکہ: مسلح جھڑپ، 4 افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست نیواڈا سے منسلک شہر ہینڈرسن میں مسلح جھڑپ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہینڈرسن پولیس ڈائریکٹریٹ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ایک اپارٹمنٹ سے اسلحے کی آوازیں سنائی دینے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔

بیان کے مطابق پولیس کو اپارٹمنٹ کے پارکنگ ایریا میں مشتبہ شخص سمیت تین زخمی افراد ملے۔

پولیس کی طرف سے مشتبہ شخص سے رابطہ  کرنے کی ناکام  کوشش  کے بعد مشتبہ شخص یا افراد کے ساتھ جھڑپ شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں