امریکہ: غیر سرکاری نتائج کے مطابق بائیڈن کو ٹرمپ پر برتری حاصل

ایسوسی ایٹیڈ پریس کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق، اب تک ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن نےمجموعی طور پر 238 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے، جبکہ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے213الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں

1521705
امریکہ: غیر سرکاری نتائج کے مطابق بائیڈن کو ٹرمپ پر برتری حاصل

امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں مختلف ریاستوں سے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، تازہ ترین اطلاعات میں اب تک جوبائیڈن کی پوزیشن ٹرمپ سے بہتر ہے۔
ایسوسی ایٹیڈ پریس کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق، اب تک ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن نےمجموعی طور پر 238 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے، جبکہ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے213الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں
ریاست کنساس ٹرمپ کے نام رہی انہوں نے6 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، ریاست میزوری میں ٹرمپ نے10الیکٹورل ووٹ حاصل کیے، امریکی ریاست مین میں جوبائیڈن کامیاب ہوئے وہاں انہوں نے ،4الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔
اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں میدان مار لیا،29 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جبکہ انڈیانا، اوکلاہاما، مسیسپی، الابامہ، جنوبی کیرولینا،  یوٹا، شمالی ڈکوٹا، جنوبی ڈکوٹا، وایومنگ، کینٹکی، مغربی ورجینیا،میں بھی ٹرمپ کامیاب رہے اس کے علاوہ ٹیکساس، ٹینیسی، جنوبی کیرولینا، میزوری، آرکنساس کی ریاستیں بھی ٹرمپ کے نام ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے مونٹانا اور آئیووا سے بھی کامیابی سمیٹ لی۔
دوسری جانب کیلی فورنیا، واشنگٹن، اوریگن سے جوبائیڈن نے کامیابی سمیٹ لی ہے، جوبائیڈن نے نیو ہیمپشائر،ورجینیا، ورمونٹ اور  نیویارک میں میدان مار لیا جبکہ ایریزونا، کولاراڈو، میساچوسٹس، نیوجرسی، کنیکٹیکٹ میں جوبائیڈن جیت گئے، نیو میکسیکو، میری  لینڈ، مین، الینوائے کی ریاستیں بھی جوبائیڈن کے نام رہیں،صدارتی انتخاب جیتنے کیلئے538میں سے270الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ نے181 ری پبلکن نے174 نشستیں جیت لیں، سینیٹ میں ڈیموکریٹ کی47 اور ری پبلکنز کی 47نشستیں ہیں۔
امریکی ایوان نمائندگان نینسی پلوسی ایک بار پھر جیت گئیں، امریکی ایوان نمائندگان میں مسلم خواتین رہنما بھی کامیاب ہوئی ہیں، الہان عمر اور راشدہ طالب نے بھی کامیابی حاصل کرلی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کے موقع پر سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں، ووٹنگ کی گنتی کے آغاز میں جو بائیڈن کا پلڑا بھاری رہا لیکن پھر مقابلہ سخت اور ٹرمپ کی فتوحات بھی بڑھنے لگیں، تاہم مجموعی طور پر جوبائیڈن کا پلڑا بھاری دکھائی دے رہا ہے۔



متعللقہ خبریں