روس: ہم آذربائیجان۔آرمینیا جھڑپوں  کے بارے میں ترکی کے ساتھ رابطے کی حالت میں ہیں

ہم تمام فریقین اور خاص طور پر جھڑپوں کے فریقین سے انتہائی اعتدال  کی اور فوجی طریقوں سے باز آنے کی اپیل کرتے ہیں: دمتری پیسکوف

1498802
روس: ہم آذربائیجان۔آرمینیا جھڑپوں  کے بارے میں ترکی کے ساتھ رابطے کی حالت میں ہیں

روس نے کہا ہے کہ ہم  نوگورنو کارا باخ میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جھڑپوں  کے بارے میں ترکی کے ساتھ رابطے کی حالت میں ہیں۔

روس  صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف  نے جھڑپوں کے بارے میں اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیانات میں کہا ہے کہ ہمیں نوگورنو کارا باخ کے حالات پر اندیشوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم تمام فریقین اور خاص طور پر جھڑپوں کے فریقین سے انتہائی اعتدال  کی اور فوجی طریقوں اور آنے والے دنوں میں حالات کو زیادہ خراب بنا سکنے والے اقدامات سے باز آنے کی اپیل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اہم بات کس کے مجرم  اور کس کے معصوم ہونے کو ثابت کرنا نہیں اہم بات جھڑپوں کو روکنا ہے۔ اس مسئلے کا سیاسی ڈپلومیسی کے ذریعے حل ہونا ضروری ہے۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ نوگورنو کارا باخ  کے حالات سے متعلق ہم نے ترکی سے رابطہ کیا ہے۔ ہم نے وزارت خارجہ کے وسیلے سے انقرہ سے رابطےکئے ہیں ۔  یعنی اس معاملے میں روسی فریق مکمل طور پر رابطے کی حالت میں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ روس  کے آذربائیجان اور آرمینیا دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ ہم نوگورنو کارا باخ کے معاملے میں متوازن پوزیشن  کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کل صبح کے وقت آرمینیا۔ آذربائیجان فرنٹ لائن پر آرمینی فورسز کی طرف سے  آذربائیجان کی شہری آبادی پر فائرنگ کے نتیجے میں جھڑپوں کا آغاز ہوا تھا ۔

بعد ازاں آذربائیجان کی فوج نے جوابی حملے کا اغاز کیا ا ور بعض بستیوں کو آرمینی قبضے سے آزاد کروا لیا ہے۔



متعللقہ خبریں