روس، ایران اور ترکی تعاون تجارتی بنیادوں کا حامل نہیں ، روسی وزیر خارجہ

یہ معاہدے فرائض کی تقسیم،  اصلی مخالفین اور دہشت گردوں کے درمیان تفریق، ایم ۔4 شاہرا ہ کے اطراف میں حفاظتی راہداری کی تشکیل پر مبنی ہیں

1486779
روس، ایران اور ترکی تعاون  تجارتی بنیادوں کا حامل نہیں ، روسی وزیر خارجہ

روسی وزیر ِ خارجہ سرگئے لاوروف کا کہنا ہے کہ ترکی اور  ایران کے ساتھ  شام کے مسئلے پر  ہمارا باہمی تعاون کسی بھی قسم کے تجارتی تعلق سے عاری ہے۔

روسی  نائب وزیر اعظم یوری بوریسووف کے ہمراہ شام میں مذاکرات کرنے والے لاوروف نے بشارالاسد اور اسد انتظامیہ کے وزیر خارجہ ولید معلم سے ملاقات کی۔

لاوروف نے  شام کے معاملے میں روس  کے ترکی اور ایران کے ساتھ باہمی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ تعاون شامی انتظامیہ کی حمایت کے ساتھ ملکی  صدور کے مابین طے پانے والے معاہدوں پر مبنی ہے، جس میں کسی قسم کے تجارتی  تعلقات کو اساس نہیں بنایا گیا۔ ‘‘

ترکی کے ساتھ ادلیب کے غیر عسکری علاقے کے معاملے میں معاہدہ طے کرنے پر توجہ مبذول کرانے والے لاوروف نے  بتایا کہ  یہ معاہدے فرائض کی تقسیم،  اصلی مخالفین اور دہشت گردوں کے درمیان تفریق، ایم ۔4 شاہرا ہ کے اطراف میں حفاظتی راہداری کی تشکیل پر مبنی ہیں۔  ان تمام عوامل پر سست روی سے  ہی کیوں نہ ہو پُر استحکام طریقے سے  عمل در آمد کیا جا رہا ہے۔  اس چیز  کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہمارے پاس اسباب موجود ہیں۔

 



متعللقہ خبریں