عالمی سطح پر کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار سے متجاوز

امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ تعداد میں اموات، مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 40 ہزار سے بھی زیادہ ہو گئی

1401506
عالمی سطح پر کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار سے متجاوز

تازہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک کرونا وائرس سے ایک لاکھ65 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں تو متاثرین کی تعداد 24 لاکھ سے متجاوز ہے۔

 وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک امریکہ ہے جہاں 40 ہزار سے زائد ہلاکتیں اور سات لاکھ سے زائد مریض ہیں۔ملک  میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے نتیجے میں ریکارڈ تقریباً دو ہزار اموات ہوئی ہیں جس کے بعد اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 40661 ہو گئی  اور مصدقہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 42 ہزار 442 ہو گئی ہے۔  جانی نقصان سب سے زیادہ ہونے والے نیو یارک  کے میئر بل دی بلاسیو نے  صدر ٹرمپ پو کووڈ۔19 کے خلاف جنگ میں اس ریاست کو تنہا چھوڑنے کا مورد ِ الزام ٹہراتے ہوئے  کہا کہ ’’کیا تمھاری زبان بند ہوگئی ہے؟ کیا تم نیویارک کو بچاؤ گے یا پھر  کہو گے کہ’’چھوڑو مرنے دو‘‘ کہو گے؟ دوسری جانب کولوراڈو، مونٹانو اور ایری زونا  سمیت  ٹرمپ کو بھاری حمایت حاصل ہونے والی  ریاستوں میں  مہلک وائرس کے خلاف  پابندیوں اور لاک ڈاؤن کو ہٹانے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔  اس مظاہرے میں لوگوں کی اکثریت کا ماسک نہ پہننا اور سماجی فاصلے  کو نظر انداز کرنا باعثِ توجہ رہا۔

کورونا وائرس سے متاثرہونے والے ملکوں میں اٹلی دوسری نمبر پر ہے جہاں 23660 اموات ہوئی ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں مزید 433 اموات  رپورٹ ہوئی ہیں۔

فرانس میں ایک دن میں مزید 395 ہلاکتوں سے مجموعی جانی نقصان 19 ہزار 718 جبکہ مصدقہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 75 ہزار 942 ہو گئی ۔  دریں اثنا پیرس  بلدیہ نے اعلان کیا ہے کہ شہری گلی کوچوں کو صاف کرنے کے لیے استعمال کردہ پانی میں  کووڈ۔19 کی نشاندہی ہوئی ہے، وزیر اعظم  ایڈروڈ فلپ کا کہنا ہے کہ ’’وبا سے قبل کی روز مرہ کی زندگی کو واپسی کے لیے ہمیں طویل عرصے تک انتظار کرنا  پڑے گا۔‘‘

ا سپین میں 20453، اور برطانیہ میں 16060 افراد  وائرس کا نشانہ بن چکے ہیں۔

براعظم یورپ وبائی مرض سے سب سے زیادہ متاثرہ ہوا ہے جہاں اب تک 1 لاکھ3 ہزار 255 اموات ہو چکی ہیں۔

لاطینی امریکہ کے ملک پیرو میں اتوار کو کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15000 سے زائد ہوگئی جس کے بعد وہ لاطینی امریکہ میں برازیل کے بعد سب سے زیادہ متاثر دوسرا ملک بن گیا۔

پیرو میں کرونا وائرس کا پہلا کیس 6 مارچ کو رپورٹ ہوا اور ہزار کیسز تک پہنچنے میں 25 دن لگے۔ تاہم دس ہزار کیسز تک پہنچنے میں محض 14 دن لگے۔

پیرو کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں 15628 کیسز ہیں اور چار سو ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

برازیل میں ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 462 جبکہ واقعات کی تعداد 38 ہزرا 654  ہے۔ علاقے کے دیگر ممالک میں جانی نقصان کچھ یوں ہے:

ایکواڈور474، چلی 133، کولمبیا179، ارجنٹائن 132، یوروگوائے10، بولیویا 32، ونیزویلا9، میکسیکو 65، پاناما 120، کیوبا 34، کوستا ریکا 5، ہونڈراس 46، گواتیمالہ 7، ہیٹی 3 اور نکار گوا 2۔



متعللقہ خبریں