مشرق میں کورونا وائرس کا گراف

ایران میں حالیہ 24 گھنٹوں میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے 87 افراد کے جانی نقصان سے ملک میں اموات کی کُل تعداد 5 ہزار 118

1401124
مشرق میں کورونا وائرس کا گراف

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔ مریضوں کی تعداد 2 ملین 3 لاکھ ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔

ایران میں حالیہ 24 گھنٹوں میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے 87 افراد کے جانی نقصان سے ملک میں اموات کی تعداد 5 ہزار 118 ہو گئی ہے۔

کووِڈ۔19 کی وجہ سے 18 اموات اور ایک ہزار 373 مریضوں کے ساتھ آذربائیجان میں 20 اپریل تک نافذ کئے گئے قرنطینہ کی مدت کو بڑھا کر 4 مئی تک کر دیا گیا ہے۔

ملک میں 24 مارچ کو قرنطیہ کا اعلان کیا گیا تھا۔ میڈیکل اسٹوروں اور مارکیٹوں کے علاوہ تمام کاروباری اور تفریحی مراکز کو ملک کی تمام سرحدوں کو اور شہروں کے درمیان سفر کو بند کر دیا گیا تھا۔

غزہ میں فلسطین وزارت صحت نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کے لئے بین الاقوامی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔

افریقی ملک موریتانیہ میں کووِڈ۔19 کا کوئی مریض نہیں رہا آخری 2 مریضوں کے بھی صحتیاب ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے کُل 7 کیسز ریکارڈ کئے گئے تھے جن میں سے ایک مریض کی موت واقع ہو گئی تھی۔

جنوبی کوریا میں مزید 2 افراد کے جانی نقصان سے وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 234 اور مریضوں کی کُل تعداد 10 ہزار 661 ہو گئی ہے۔

چین کے شہر ووہان میں کہا جہاں سے یہ وائرس ابھرا اس وقت تک اموات کی تعداد 4 ہزار 632 ۔ حالیہ 24 گھنٹوں میں وائرس کی وجہ سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی تاہم 16 نئے کورونا کیس روپورٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 7 بیرونی ممالک سے آنے والے افراد ہیں۔

کووِڈ۔19 کی وجہ سے بھارت میں اموات کی تعداد 521، روس میں 313، جاپان میں 222 اور اسرائیل میں 171 ہے۔



متعللقہ خبریں