مشرقی ممالک اور مشرق وسطی میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال

سعودی مفتی : عام وبا کے باعث ماہ رمضان میں  نماز ِ تراویح اور عید کی نماز گھروں میں ادا کی جائیگی

1400576
مشرقی ممالک اور مشرق وسطی میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال

عراق وزارت صحت نے  اعلان کیا ہے کہ  اس ملک میں مزید ایک شخص کوروناکا شکار ہوا ہے جس  کے بعد مجموعی اموات کی تعداد ملک میں 81 جبکہ متاثرین کی تعداد 482 ہے۔

مصر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5 افراد کے وائرس کا نشانہ بننے سے  ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 205 جبکہ مزید 171 مصدقہ کیسسز کے بعد  مجموعی متاثرین کی تعداد 2 ہزار 844 تک ہو گئی ہے۔

مراکشی وزارتِ صحت کے مطابق  ایک دن میں مزید 5 مریض چل بسے  ہیں، اس ملک میں 135 اموات ہوئی ہیں  جبہ واقعات کی تعداد 2 ہزار 564 ہو گئی ہے۔

سعودی  عرب میں  ابتک 87 افراد کے کورونا کا شکار بننے  اور 7 ہزار 142 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔  سعودی مفتی اعظم  نے اعلان کیا ہے کہ عام وبا کے باعث ماہ رمضان میں  نماز ِ تراویح اور عید کی نماز گھروں میں ادا کی جائیگی۔

بعض دیگر ممالک میں جانی نقصان کچھ یوں ہے: ایران 4 ہزار 958، چین 4 ہزار 632، انڈونیشیا520، بھارت 488، فلپائن 387، الجزائر 364، روس 273، جنوبی کوریا 232، جاپان 203، اسرائیل 151 اور یوکیرین 125۔



متعللقہ خبریں