چین میں کوورنا وائرس سے اموات کی تعداد امریکہ کی تعداد سے کئی گنا زیادہ ہے، ٹرمپ کا دعوی

ایک طویل عرصے کے بعد چین نے کل مزید 1 ہزار 290 اموات رپورٹ کی تھیں

1400513
چین میں کوورنا وائرس سے اموات کی تعداد امریکہ کی تعداد سے کئی گنا زیادہ ہے، ٹرمپ کا دعوی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ چین میں کورونا سے اموات کی تعداد اعلان کردہ تعداد سے مختلف اور امریکہ سے کہیں زیادہ بلند سطح پر ہیں۔

ٹرمپ نے ٹویٹر پر چین کے حوالے سے بعض بیانات جاری کیے ہیں۔

کووڈ۔19 کے لیے ’’نہ دکھنے والا دشمن‘‘ کی اصطلاح استعمال کرنے والے ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ’’ چین میں دراصل اموات کی تعداد اعلان کردہ تعداد سے کہیں زیادہ ہے  اور یہ امریکہ میں  جانی نقصان سے بھی بڑھ کر ہے۔ امریکہ، چین کی تعداد کے قریب بھی نہیں  آئے گا۔‘‘

خیال رہے کہ چینی صوبے ہوبائے سے منسلک وہان شہر کی انتظامیہ نے  وائرس سے اموات کی تعداد میں کل تبدیلی کی  تھی اور اس سے قبل 2 ہزار 579 رپورٹ کی گئی تعداد  کو مزید ایک ہزار 290  اموات کو  شامل کرتے ہوئے 3 پزار 869 تک ہونے کی اطلاع دی تھی۔  جس کے بعد اس ملک میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 632 رپورٹ ہوئی ہیں۔



متعللقہ خبریں