برطانیہ میں کورونا روزانہ سینکڑوں جانیں نگلتا جا رہا ہے

یورپ اور امریکہ وائرس کی سخت گرفت میں پھنسے ہوئے ہیں

1400721
برطانیہ میں کورونا روزانہ سینکڑوں جانیں نگلتا جا رہا ہے

دنیا بھر میں کورونا  وائرس  سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار  827جبکہ  مصدقہ مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 63 ہزار  سے متجاوز ہو گئی ہے۔

وائرس کے نئے مرکز متحدہ امریکہ میں ’’DMV‘‘  علاقے کے نام سے پہچانے جانے والے دارالحکومت واشنگٹن ، میری لینڈ اور ورجینیا  ریاستوں میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1 ہزار259 جبکہ متاثرین کی تعداد  ایک ہفتے کے اندر دو گنا  ہوتے ہوئے 20 ہزار جا پہنچی ہے۔ صدر ٹرمپ  نے ملک میں وبا کے پھیلاؤ میں کمی آنے  پر یقین رکھنے اور اس سے ہلاکتوں کی تعداد کے تخمینہ کو 60 تا 65 تک  گرانے کا اعلان کیا تھا۔

اٹلی  میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 575 اموات  کے ساتھ مجموعی جانی نقصان 22 ہزار 745 تک جا پہنچا ہے ، اموات کا 96.7 فیصد ونٹیلیٹرز کے فقدان سے رونما ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مزید 298 ہلاکتوں کے بعد اسپین میں کورونا وائرس وبا سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 19 ہزار 600 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 88 ہزار سے زائد ہوچکی ہے.

فرانس میں ایک د ن میں مزید 761 اموات ہوئی ہیں اور اس ملک میں کل اموات کی تعداد 18 ہزار 681 ہو گئی ہے۔

برطانیہ میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 888 افراد کورنا وائرس سے ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 464 ہو گئ۔ برطانیہ ایک لاکھ سے زائدمریضوں والا دنیا کا چھٹا ملک بن چکا ہے۔ اس تعداد کے اعبتار سے جرمنی پانچویں نمبر پر آچکا ہے اور وہاں 1لاکھ 39 ہزار سے زائد متاثرین ہیں جب کہ 4 ہزار دو سو اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔

کینیڈا میں  کووڈ۔19 سے   ایک دن میں 440 افراد  لقمہ اجل بنے ہیں ، جن  کے بعد مجموعی جانی نقصان 1 ہزار 273 تک ہو گیا ہے۔ملک کے صوبے قیوبیک  میں حفظانِ صحت کے اداروں میں بتدریج اضافہ ہونے والے طبی عملے کی  کمی کو پورا کرنے کے لیے ریٹائرڈ معالجین اور میڈیکل کالجز کے  فائنل ایئر کے طلبا کی خدمات لی جانے لگی ہیں۔

جنوبی امریکی ملک پیرو میں مزید 26 اموات سے مجموعی اموات کی تعداد 300 جبکہ مصدقہ متاثرین کی تعداد 13 ہزار 489 ہو گئی ہے۔

بعض مغربی ممالک  میں جانی نقصان ۔۔

ہالینڈ: 3 ہزار 459، برازیل:2171، سویڈن: 1400، سویٹزرلینڈ :1327،  پرتگال: 657، میکسیکو:546، آئرلینڈ:530، آسڑیا: 431، رومانیہ 411، ڈنمارک: 336، پولینڈ: 332،  یونان: 108

 

 

 



متعللقہ خبریں