وائرس پھیلا کیسے،چین دنیا کو بتائے:ڈومینیک راب

برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب کا کہنا ہے کہ چین کو وائرس کے پھیلاؤ پر سخت سوالوں کے جواب دینا ہوں گے جبکہ  دنیا کو بھی معلوم کرنا پڑے گا کہ ابتدائی دنوں میں چین میں کیا ہوا

1399894
وائرس پھیلا کیسے،چین دنیا کو بتائے:ڈومینیک راب

برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے چین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو معلوم کرنا ہو  گا کہ ابتدائی ایام میں چین میں کیا ہوا۔
 واضح رہے کہ چین نے دعوی کیا تھا کہ کورونا وائرس امریکہ کا بائیولوجیکل  ہتھیار ہے جبکہ کچھ روز  قبل امریکی حکام نے بھی چین سے متعلق ایسا ہی دعویٰ کیا ہے کہ جس پر برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چین کو کورونا کی بنیاد کے بارے میں بتانا پڑے گا۔
ڈومینک راب کا کہنا ہے کہ چین کو وائرس کے پھیلاؤ پر سخت سوالوں کے جواب دینا ہوں گے جبکہ  دنیا کو بھی معلوم کرنا پڑے گا کہ ابتدائی دنوں میں چین میں کیا ہوا۔
ڈومینک راب کا کہنا تھا کہ وائرس کے ابتدائی دنوں کا گہرائی سے جائزہ لینا پڑے گا۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کی جان لیوا وبا سے دنیا بھر میں اب تک 21 لاکھ 83 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 1 لاکھ 46 ہزار سے زائد انسان دم توڑ چکے ہیں تاہم وائرس میں مبتلا افراد میں سے اب تک 5 لاکھ 52 ہزار 790 مریض صحتیاب بھی  ہوچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں