عالمی معیشت کو دوبارہ فعال بنانے کی کوششیں،ٹرمپ کا ماکروں سے رابطہ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور فرانسیسی ہم منصب امانویل ماکروں نے ٹیلیفون بات چیت میں  کورونا وائرس  کے انسداد اور عالمی معیشت کو دوبارہ  فعال بنانے کی کوششوں کا اظہار کیا ہے

1398439
عالمی معیشت کو دوبارہ فعال بنانے کی کوششیں،ٹرمپ کا ماکروں سے رابطہ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور فرانسیسی ہم منصب امانویل ماکروں نے ٹیلیفون بات چیت میں  کورونا وائرس  کے انسداد اور عالمی معیشت کو دوبارہ  فعال بنانے کی کوششوں کا اظہار کیا ہے۔

 وائٹ ہاوس کے نائب ترجمان جڈ ڈیئر کے مطابق  اس ٹیلیفون بات چیت میں کورونا  کے انسداد  اور عالمی معیشت کو دوبارہ فعال بنانے  سمیت جمعرات کے روز جی سیون اجلاس  کی ویڈیو کانفرنس کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 علاوہ ازیں بات چیت میں  حساس علاقوں اور دو طرفہ تعلقات پر بھی غور ہوا۔

 



متعللقہ خبریں