بوکو حرام کا کیمرون میں خود کش حملہ

بوکو حرام کے دو نوجوان  کارندوں نے اپنے جسموں پر باندھے بمو ں کو ایک پُر ہجوم مقام پر ہوا میں اڑا دیا

1392862
بوکو حرام کا کیمرون میں خود کش حملہ

کیمرون کے بعیدِ شمال علاقے میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خود کش حملے میں 8 شہری لقمہ اجل بن گئے ۔

کیمرون کے وزیرِ دفاع جوزف بیتی آسومو نے پریس کو بتایا  ہے کہ آمچیدے  قصبے میں بوکو حرام کے دو نوجوان  کارندوں نے اپنے جسموں پر باندھے بمو ں کو ایک پُر ہجوم مقام پر ہوا میں اڑا دیا۔

انہوں نے بتایا  ہے کہ حملے  میں 8 شہری ہلاک، جبکہ 14 زخمی ہو گئے جن میں سے 10 کی حالت نازک ہے۔

خیال رہے  کہ نائجیریا کی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام خاصکر کیمرون کے شمالی علاقوں کو نشانہ بناتی رہتی  ہے، یہ تنظیم اغوا کرنے کے متعدد واقعات کی ذمہ دار بھی ٹہرائی جاتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں