جاپان کی معروف اور عالمی شہرت یافتہ کمپنی فیوجی کیمیکلز کورونا وائرس کی دوا تیار کرنے کا دعوی

اس دوا کا جنرک نام فیوی پیراور رکھا گیا ہے اس دوا نے کورونا وائرس کے خلاف بہترین نتائج دیئے ہیں ۔ جاپانی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس دوا نے سینٹرل نروس سسٹم کی بیماریوں کے خلاف بہترین نتائج دیئے ہیں

1390763
جاپان کی معروف اور عالمی شہرت یافتہ کمپنی فیوجی کیمیکلز کورونا وائرس کی دوا تیار کرنے کا دعوی

جاپان کی معروف اور عالمی شہرت یافتہ کمپنی فیوجی کیمیکلز نے کورونا وائرس کی دوا تیار کرنے کا دعوی کردیا ہے۔

اس دوا کا جنرک نام فیوی پیراور رکھا گیا ہے اس دوا نے کورونا وائرس کے خلاف بہترین نتائج دیئے ہیں ۔

جاپانی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس دوا نے سینٹرل نروس سسٹم کی بیماریوں کے خلاف بہترین نتائج دیئے ہیں جبکہ ماضی میں یہ دوا سارس کی بیماری کے خلاف بھی بہترین نتائج دے چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جن مریضوں کو شینزن میں یہ دوا استعمال کرائی گئی ان میں ٹیسٹ مثبت آنے کے 4 دن بعد وائرس ختم ہو گیا، جبکہ اس دوا کے بغیر مرض کی علامات کے لیے دیگر ادویات کے استعمال سے صحت یابی میں اوسطاً 11 دن درکار ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایکسرے سے بھی اس نئی دوا کے استعمال سے 91 فیصد مریضوں کے پھیپھڑوں کی حالت میں بھی بہتری کی تصدیق ہوئی، جبکہ دیگر ادویات میں یہ شرح 62 فیصد کے قریب ہوتی ہے۔

فیوجی کیمیکلز نے مارچ کے آغاز میں دوا کی تجرباتی پیمانے پر تیاری شروع کردی ہے تاہم اس دوا کو جاپانی حکومت کے تعاون سے جاپانی مارکیٹ میں اور عالمی سطع پر تقسیم کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں