برکینا فاسو، رضاکار ملیشیا نے 14 دہشت گردوں کو بے بس کر دیا

نامعلوم  مسلح افراد نے بور زانگا شہر  سے منسلک باسے، نافو، ابرا اور تیبرا دیہاتوں پر دھاوا بول دیا

1357883
برکینا فاسو، رضاکار ملیشیا نے 14 دہشت گردوں کو بے بس کر دیا

مغربی افریقی ملک برکینا فاسو میں گزشتہ ماہ  نکالے گئے ایک قانون کے ساتھ  دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں  مسلح کیے جانے والے رضا کار ملیشیاوں نے  شمالی علاقہ جات میں دیہاتوں پر دھاوا بولنے والے 14 دہشت گردوں کو ناکارہ بنا دیا۔

قومی نیوز ویب  سائٹ انفو وقت   نے سیکورٹی حلقوں کے حوالے سے  اپنی خبر میں اطلاع دی ہے کہ نامعلوم  مسلح افراد نے بور زانگا شہر  سے منسلک باسے، نافو، ابرا اور تیبرا دیہاتوں پر حملہ کیا۔

حملہ آوروں کے خلاف جوابی کاروائی کرنے والے ملیشیا دستوں نے  14 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، اس دوران دو ملیشیا  اور 2 عام شہری  ہلاک ہو گئے۔

دوسری جانب ملک کے جنوبی علاقے تان والا بوگو کی ایک چیک پوسٹ پر کل دہشت گردوں  کے مسلح حملے میں  فوجیوں نے 7 دہشت گردوں کو بے بس کر دیا۔



متعللقہ خبریں