ہم شمالی شام میں ترک عسکری آپریشن کی حمایت کرتے ہیں، اسلام وعرب امہ کے مفکرین کا مشترکہ اعلامیہ

ترکی کی یہ عسکری کاروائی شام کے شمالی علاقہ جات میں سلامتی کے ماحول کی بحالی  کا مقصد رکھتی ہے

1286850
ہم شمالی شام میں ترک عسکری آپریشن کی حمایت کرتے ہیں، اسلام وعرب امہ کے مفکرین کا مشترکہ اعلامیہ

تھنک ٹینک اینڈ سٹریٹیجک ریسرچ فورموں میں سے اسلام و عرب   سول سوسائٹی کی نمائندگی کرنے والے 103 مفکر، سفارتکار اور اکیڈمیشنز نے چشمہ امن آپریشن کی حمایت  کا اعلان کیا ہے۔

ان افراد نے اقوام متحدہ کے نام  پر چشمہ امن کاروائی کی واضح طور پر حمایت کرنے والا ایک ڈیکلریشن جاری کیا ہے۔

جس میں  کہا گیا ہے کہ ترکی کی یہ عسکری کاروائی شام کے شمالی علاقہ جات میں سلامتی کے ماحول کی بحالی  کا مقصد رکھتی ہے، علاقے میں داعش اور شامی عوام کے قدرتی  مرکب  ہونے  والے کردوں کی نمائندگی کرنے  کے دعوے کرنے والی مسلح دہشت گرد تنظیم  شام، ترکی اور پوری دنیا کے لیے خطرہ تشکیل دیتی ہے۔

یہ مسلح دہشت گرد  گروہ تمام تر عالمی قوانین کے برخلاف انسان سوز  جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے، مسلم امہ اور عرب برادری کی روشن خیال شخصیات ترکی  کی اس کاروائی میں  اس کے شانہ بشانہ ہے۔

اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام تر  پیش رفت نے شام میں تحفظ اور استحکام کے فروغ اور شہریوں کے تحفظ کے مواقع فراہم کرنے والے واحد ملک جمہوریہ ترکی  ہونے کا مظاہرہ کیا ہے۔  شامی دیہاتوں اور شہروں  میں محفوظ علاقے تشکیل دیتے ہوئے  شامی پناہ گزینوں کی گھر واپسی کو ممکن بنانے کی ترکی کی کوششیں مخلصانہ  ہیں، لہذا ہم    شام میں خونریزی کا سد باب کرنے میں ترکی کی انتھک کوششوں کی پذیرائی کرتے ہیں اور ان کی حمایت کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں