وینزویلا نے کولومبیا کی سرحد کے قریب فوجی مشقیں شروع کردیں

صدر نکولس مادورو نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک کولمبیا میں دائیں بازو کی قدامت پسند حکومت ان کے ملک کو غیر مستحکم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے

1267270
وینزویلا نے کولومبیا کی سرحد کے قریب فوجی مشقیں شروع کردیں

لاطینی امریکی ملک وینزویلا نے کولومبیا کی سرحد پر وسیع فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

صدر نکولس مادورو نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک کولمبیا میں دائیں بازو کی قدامت پسند حکومت ان کے ملک کو غیر مستحکم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 واضح رہے کہ  کولومبیا اور امریکہ وینزویلا میں مخالف  رہنما اور خود ساختہ عبوری صدر خوان گوئیڈو کی حمایت کرتے ہیں۔

 چند روز قبل کولومبیا کے سابقہ فارک باغیوں نے دوبارہ حکومت کے خلاف مسلح کارروائیاں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 کولومبیا نے الزام عائد کیا ہے کہ ان باغیوں کو وینزویلا کی حمایت حاصل ہے۔



متعللقہ خبریں