مارک ایسپر کی بطور وزیر دفاع نامزدگی،سینیٹ نے بھی منظوری دے دی

سینیٹ کی گزشتہ روز کی  نشست  میں ایسپر کو   8 کے مقابلے میں 90 ووٹوں سے وزیر دفاع      کے عہدے کےلیے موزوں قرار دیا گیا ہے

1241140
مارک ایسپر کی بطور وزیر دفاع نامزدگی،سینیٹ نے بھی منظوری دے دی

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  کی طرف سے مارک  ایسپر کی بطور وزیر دفاع نامزدگی کو  سینیٹ نے بھی منظور کرلیا ہے ۔

سینیٹ کی گزشتہ روز کی  نشست  میں ایسپر کو   8 کے مقابلے میں 90 ووٹوں سے وزیر دفاع      کے عہدے کےلیے موزوں قرار دیا گیا ہے۔

 سابقہ وزیر دفاع جیمز میٹس  کے بعد  اس سال جنوری سے یہ  وزارت دفاع کا قلمدان  پیٹرک شاناہان  سنبھال  رہے تھے ۔

  ٹرمپ  نے  گزشتہ مہینے نجی  وجوہات کی بنا پر   شاناہان         کی عہدے سے دستبرداری کا بھی اعلان کیا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں