ملکی سلامتی کی وزیر نے عہدہ چھوڑ دیا ہے: ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  نے کہا ہے کہ  ملکی سلامتی امور  کی  خاتون وزیر کرسٹین نیلسن  عہدے سے دستبردار ہو جائیں گی

1178745
ملکی سلامتی کی وزیر نے عہدہ چھوڑ دیا ہے: ٹرمپ کا اعلان

 امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  نے کہا ہے کہ  ملکی سلامتی امور  کی  خاتون وزیر کرسٹین نیلسن  عہدے سے دستبردار ہو جائیں گی ۔

 ٹرمپ نے  اس بات کا اعلان  ٹویٹر پر کیا اور کہا کہ  کرسٹین نیلسن   کی خدمات   پر حکومت ان کی مشکور ہے  اور اب میں  امریکی   تحفظ حدود  اور امور کسٹم کے سربراہ  کیون  میک الینان  کو بطور  عبوری  وزیر مقرر  کرتا ہوں   جن  پر مجھے مکمل اعتماد ہے ۔

 امریکی ذرائع ابلاغ  کا کہنا ہے کہ  ٹرمپ دراصل   لاطینی  تارکین وطن کو  امریکہ میں  پناہ کی درخواست دینے کی حمایت    پر  نیلسن سے نالاں تھے ۔

 



متعللقہ خبریں