کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو نےکرپشن سکینڈل میں مداخلت پر اپنےدو سابق وزراء کوپارٹی سےبرطرف کردیا

پارٹی کے اجلاس کے دوران کینیڈین وزیراعظم نے ان سابق اعلی عہدیداروں کی پارٹی سے برطرفی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جوڈی ولسن رےبولڈ اور جین فلپوٹ لبرل کوکس کا اب مزید حصہ نہیں ہیں،جو اعتبار ان دو اور ہماری ٹیم پر پہلے تھا وہ بکھر گیا ہے

1176121
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو نےکرپشن سکینڈل میں مداخلت پر اپنےدو سابق وزراء کوپارٹی سےبرطرف کردیا

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو نے کرپشن سکینڈل میں مداخلت پر اپنے دو سابق وزراءکو حکمران لبرل پارٹی سے برطرف کر دیا۔ذرائع کے مطابق جسٹن ٹرڈیو نے اپنی سیاسی پارٹی کے ایک ہنگامی اجلاس کے دوران سابق وزیر بجٹ جین فلپوٹ اور سابق اٹارنی جنرل جوڈی ولسن رےبولڈ کی پارٹی رکنیت منسوخ کر دی جن کے بارے ایک خفیہ بات چیت کی ریکارڈنگ گزشتہ ہفتے منظر عام پر آئی تھی۔

پارٹی کے اجلاس کے دوران کینیڈین وزیراعظم نے ان سابق اعلی عہدیداروں کی پارٹی سے برطرفی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جوڈی ولسن رےبولڈ اور جین فلپوٹ لبرل کوکس کا اب مزید حصہ نہیں ہیں،جو اعتبار ان دو اور ہماری ٹیم پر پہلے تھا وہ بکھر گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی منظر عام پر آنے والی گفتگو سے بار بار یہ ظاہر ہوا کہ ان کو ہماری حکومت اور بالخصوص مجھ پر بطور لیڈر کوئی اعتماد نہیں اس لئے یہ بات صاف ہے کہ اب دونوں ہماری لبرل ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ کرپشن سکینڈل میں وزراءکی مداخلت نے نہ صرف ان کی حکومت کے سیاسی ایجنڈے کو نقصان پہنچایا بلکہ پارٹی میں تقسیم پیدا کی اور اس تقسیم سے ہمارے مخالفین جیت گئے ۔انھوں نے کہا کہ ہم اس طرح کی غلطیاں برداشت نہیں کر سکتے کیونکہ عوام ہمارے ہر عمل کا حساب رکھتی ہے۔ٹروڈیو کی حکومت پر فروری میں الزامات عائد ہوئے کہ وہ کرپشن میں ملوث انجینئیرنگ کمپنی ایس این سی لاوالین کے خلاف قانونی کارروائی میں ڈھال بن رہی ہے۔مونٹریال کی اس فرم پر 2015 پر لیبیا میں ٹھیکے لینے کے لئے رشوت دینے کے الزامات سامنے آئے تھے جبکہ ولسن رےبولڈ نے اس کیس میں مداخلت کی اور بعد ازاں انھوں نے جسٹن ٹروڈیو کا نام لیئے بغیر کہاان پر اس کیس میں مداخلت کے لئے مسلسل اور بے حد سیاسی دباﺅ تھا یہاں تک کہ ان کو دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔ٹرڈیو کی جانب سے ان کے تمام الزامات باتوں کی تردید کے باوجود ان کو الیکشن سے قبل اوپنین پولز میں اپوزیشن ٹوری پارٹی کے مقابلے کم ووٹ حاصل ہوئے۔

گزشتہ جمعہ کو کینیڈین پارلیمنٹ کے ہاﺅس آف کامن جسٹس کمیٹی نے ان دو سابق وزراءکی گفتگو کی ٹیپ جاری کی جس میں ولسن رے بولڈ کینیڈا کے اعلی بیوروکریٹ،چیف آف پرائیوی کونسل مائیکل ورنک پر دباﺅ ڈالتے ہیں کہ وہ ان کے بیانات کی حمایت کریں۔                                                          



متعللقہ خبریں