نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے اقدامات قابل ستائش ہیں، یوسف اسلام

میں  اس مذموم حملے کواس کے وقوع پذیر ہونے کے لمحے سے اب تک محسوس کر رہا ہوں

1173634
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے اقدامات قابل ستائش ہیں، یوسف اسلام

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں الا نور اور لین وڈ مساجد پر دہشت گرد حملوں کے بعد بیانات، موقف اور نکالے گئے قوانین کی بدولت پوری دنیا میں پذیرائی حاصل ہونے والی جیسنڈا آرڈرن کی عالمی شہرت یافتہ برطانوی موسیقار یوسف اسلام نے بھی تعریف کی ہے۔

 ہیگلے پارک میں دہشتگردی سے متاثر  افراد کے لئے نیوزی لینڈ گورنر جنرل پیٹسی ریڈی،  وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن، آسڑیلوی گورنر جنرل   پیٹر کو سگرو، آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن سمیت  59 ممالک کے نمائندگان کی شراکت کے ساتھ منعقدہ  نیشنل میموریل تقریب میں  اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے یوسف اسلام نے نیوزی لینڈ ٹیلی ویژن ٹی وی این زیڈ کو ایک خصوصی انٹرویودیا۔

 تقریب میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کی یاد میں" پیس ٹرین"  نغمے کی سرائیکی کرنے والے یوسف اسلام نے اسی روز بڑے جذباتی انداز میں دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ  اس مذموم حملے کواس کے وقوع پذیر ہونے کے لمحے سے اب تک محسوس کر رہے ہیں۔

دو مساجد پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بارے میں قیام کردہ دبئی میں آگاہی حاصل کرنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ" وہ پہلے پہل  اس المناک خبر پر یقین  نہ کر سکے،  شیطانی انسان نے اپنی سوچ کے مطابق خونخوار طریقے سے نہتے اور معصوم انسانوں کا خون بہایا۔"

اس حملے میں  شہید ہونے والے 24 سالہ طارق عمر کے حملے سے ایک روز قبل ان کے تحریر کردہ گیت "پیس ٹرین"  کو گانے سے آگاہی حاصل ہونے  کو بیان کرتے وقت اسلام اپنے جذبات پر قابو نہ پا سکے۔

دینِ اسلام پر پختہ یقین سے حاصل کردہ طاقت اور تحریر کردہ فن پاروں کی مدد سے اس شہر کے کرب میں تحفیف لاسکنے میں معاونت فراہم کرنے کے زیرِ مقصد یہاں کے انسانوں کے ساتھ وقت گزارنے کی کوشش کرنے کا ذکر کرتے ہوئے یوسف اسلام نے بتایا کہ انہوں نے 1971 میں یہ گیت قلم بند کیا تھا۔  اس کے بعد ایک طویل عرصہ گزرنے کے باوجود  میرے اس گیت کاتاحال  موثر  ہونا میرے لئے باعث مسرت ہے۔

حملے کے بعد جیسنڈا آرڈرن کی کوششوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میں  وزیراعظم کے اسلحہ کے حوالے سے جاری کردہ قانون پرسرعت سے  عمل درآمد کو سراہتا ہوں، انہوں نے، اگر چاہیں تو بعض اقدامات کو فوری طور پر اٹھا سکنے کی مثال پیش کی ہے۔آپ میرے لئے کسی ہیرو سے کم نہیں۔

 



متعللقہ خبریں