امریکہ میں مسجد کو آگ لگانے کی کوشش،حملہ آور فرار

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں نامعلوم شخص نے مسجد کو آگ لگانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں مسجد کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا

1170275
امریکہ میں مسجد کو آگ لگانے کی کوشش،حملہ آور فرار

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں نامعلوم شخص نے مسجد کو آگ لگانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں مسجد کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔ 

خبر  کے مطابق، کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو کے اسلامی  مرکز Escondido کو نامعلوم شخص نے آگ لگانے کی کوشش کی اور فرار ہوگیا۔

 شور کی آوز سن کر نمازیوں نے باہر آکر دیکھا تو مسجد کی عمارت کے اگلے حصے میں آگ لگی ہوئی تھی جسے اپنی مدد آپ کے تحت بجھا دیا گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات تعصب اور آتشزدگی کے جرائم کے طور پر شروع کردی ہے۔

 مفرور ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

 حملہ آور نے مسجد کے باہر ایک نوٹ بھی چھوڑا ہے جس میں کرائسٹ چرچ مساجد پر حملوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں