گولان کی پہاڑیاں ہماری ہیں،ٹرمپ آج اعلان کردیں گے:اسرائیلی وزیر کا دعوی

نائب اسرائیلی وزیر خارجہ  نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ واشنگٹن میں آج بن یامین نیتین  یاہو کی موجودگی  میں اس متنازعہ علاقے کو اسرائیل کے  حوالے کرنے کے فیصلے پر مہر لگا دیں گے

1169727
گولان کی پہاڑیاں ہماری ہیں،ٹرمپ آج اعلان کردیں گے:اسرائیلی وزیر کا دعوی

دعوی کیا  گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی طرف سے   اسرائیل کے زیر قبضہ  گولان  کی پہاڑیوں  کو تسلیم کرنے کا بیان جلد ہی حقیقت بن جائے گا۔

 اس بات کا اظہار نائب اسرائیلی وزیر خارجہ  اور وزیر مواصلات  یسرائیل کاٹز نے کیا ہے۔

  کاٹز نے کہا کہ  صدر ٹرمپ واشنگٹن میں آج   بن یامین نیتین  یاہو کی موجودگی  میں  اس متنازعہ علاقے کو اسرائیل کے  حوالے کرنے کے فیصلے پر   مہر لگا دیں گے  جس کا ذکر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بھی کیا ہے۔

یاد رہے کہ  آج اسرائیلی وزیراعظم وائٹ ہاوس میں امریکی صدر سے ملاقات کریں گے۔

 نائب وزیر خارجہ نے  یہ بھی کہا کہ  اسرائیلی امریکہ تعلقات اس وقت اپنے عروج  پر ہیں۔

 

امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ دنوں ہی ٹویٹر پر  کہا تھا کہ  52 سال  کے بعد اب وقت آگیا ہے کہ گولان کی پہاڑیوں کا الحاق باضابطہ طور پر اسرائیل سے کر دیا جائے ۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں