ادلب میں کسی ممکنہ کیمیائی حملے کی صورت میں ہم  لاتعلق نہیں رہیں گے: نکی ہیلے

شام میں کیمیائی اسلحہ استعمال کیا گیا تو ہم بلا شک و شبہ جانتے ہیں کہ ایسا کون کرے گا: نکی ہیلے

1043442
ادلب میں کسی ممکنہ کیمیائی حملے کی صورت میں ہم  لاتعلق نہیں رہیں گے: نکی ہیلے

امریکہ کی اقوام متحدہ کے لئے مستقل نمائندہ نکی ہیلے نے کہا ہے کہ شام کے شہر ادلب میں کسی ممکنہ کیمیائی حملے کی صورت میں ہم  لاتعلق نہیں رہیں گے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ماہِ ستبر کے ٹرم چئیر مین  امریکہ کی مستقل نمائندہ نکی ہیلے نے جنرل سیکرٹری دفتر کی عمارت میں کونسل کے ٹائم ٹیبل کا اعلان کیا اور اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔

ہیلے نے  اسد انتظامیہ کوادلب میں کسی نئے کیمیائی حملے سے باز رہنے کی وارننگ دی۔

یہ بھی پڑھئیے : ادلب میں نہایت ظالمانہ عمل چلایا جا رہا ہے: صدر ایردوان

انہوں نے کہا کہ روس اور اسد انتظامیہ کیمیائی حملوں کے معاملے میں مخالفین کو قصوروار ٹھہرا رہے ہیں۔ اسد اپنے عوام پر کیمیائی اسلحے سے حملہ کرنے سے قبل ہمیشہ یہی فارمولہ  اختیار کر رہے ہیں۔

ہیلے نے کہا کہ ان حالات میں آپ دیکھ رہے ہیں کہ صدر ٹرمپ ایران، روس اور اسد سے  کہہ رہے ہیں کہ وہاں نہ جائیں ہم اسے قبول نہیں کریں گے۔ اگر وہ شام پر قبضہ کرنے کے راستے پر آگے بڑھنے کے خواہش مند ہیں تو ایسا کر سکتے ہیں لیکن کیمیائی اسلحے کا استعمال کر کے نہیں۔ وہ  اپنے عوام پر کیمیائی حملہ نہیں کر سکتے  ہم اس کے مقابل خاموش نہیں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھئیے : ادلب ایک ٹائم بم کی شکل اختیار کر گیا ہے: یان اِیف لی ڈریان

نکی ہیلے نے کہا کہ شام میں کیمیائی اسلحہ استعمال کیا گیا تو ہم بلا شک و شبہ جانتے ہیں کہ ایسا کون کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ شام میں ایک المیہ درپیش ہے اور عوام پہلے ہی بہت زیادہ مصائب کا سامنا کر چکے ہیں۔ یہاں پر کسی ممکنہ کیمیائی حملے کے موضوع پر بات کرنے کے لئے جمعہ کے دن ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کریں گے۔



متعللقہ خبریں