سوچی:شام اجلاس کا دسواں دور آج سے شروع

روس کے شہر سوچی میں آج  سے  آستانہ مذاکرات کا دسواں دور شروع ہو رہا ہے جس میں ضامن ممالک کے وفود اور شامی حکومت اور  مخالفین کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں

1022215
سوچی:شام اجلاس کا دسواں دور آج سے شروع

روس کے شہر سوچی میں آج  سے  آستانہ مذاکرات کا دسواں دور شروع ہو رہا ہے۔

 بات چیت میں ضامن ممالک کے وفود اور شامی حکومت اور  مخالفین کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

 توقع ہے کہ مذاکرات میں اِدلِب میں حفاظتی  علاقے، انسانی معاملات پر روس کی توجہ میں اضافے اور شامی حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں پناہ گزینوں کی واپسی جیسے امور زیر بحث آئیں گے۔

علاوہ ازیں، گرفتار افراد اور جبری طور پر لاپتہ لوگوں کا موضوع بھی آستانہ بات چیت کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ آٹھ  سالوں  کے دوران شام میں جبری لاپتہ ہونا جنگی ہتھیار بن چکا ہے۔

سال 2011 سے شام میں  تقریباً 95 ہزار افراد ابھی تک جبری روپوشی کا شکار ہیں۔

انسانی حقوق کے شامی  ادارے  نے تصدیق کی ہے کہ ایسے 81 ہزار سے زیادہ افراد کے  نام مندرج ہیں جن کو بشار حکومت کی فوج نے جبری طور پر غائب کر دیا ہے جن میں 1546 بچے اور 4837 خواتین شامل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں