مجھے پیڈوک کے منصوبے کا علم نہیں تھا،لاس ویگاس حملہ آورکی محبوبہ کا بیان

امریکی شہر لاس ویگاس میں ایک کانسرٹ پر فائرنگ کرکے 58 افراد کو قتل کرنے والے مسلح شخص کی محبوبہ نے کہا ہے کہ اسے اس حملے کا کوئی اندازہ نہیں تھا

820883
مجھے پیڈوک کے منصوبے کا علم نہیں تھا،لاس ویگاس حملہ آورکی محبوبہ کا بیان

امریکی شہر لاس ویگاس میں ایک کانسرٹ پر فائرنگ کرکے 58 افراد کو قتل کرنے والے مسلح شخص کی محبوبہ نے کہا ہے کہ اسے اس حملے کا کوئی اندازہ نہیں تھا۔

ماریلو ڈینلی  گزشتہ منگل کی شب فلپائن سے امریکہ واپس پہنچی تھیں جس کے بعد گزشتہ  روز کو ایف بی آئی کے حکام نے اُن سے لاس اینجلس میں پوچھ گچھ کی۔

تفتیشی حکام سے ملاقات کے بعد   ماریلو ڈینلی کے ایک وکیل نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی موکلہ کو اس بات کا کوئی اندازہ نہیں تھا کہ ان کے دوست اسٹیفن پیڈوک ایسے کسی حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

فلپائنی نژاد ماریلو ڈینلی اپنے اہلِ خانہ سے ملاقات کے لیے فلپائن میں تھیں جب اتوار کی شب اُن کے بوائے فرینڈ 64 سالہ پیڈوک نے لاس ویگاس میں ایک کانسرٹ پر جدید  اسلحے سے فائرنگ کی تھی۔

اس حملے میں 500 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

حملے کے بعد پیڈوک نے پولیس کے کمرے تک پہنچے سے قبل ہی خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی تھی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 59 ہوگئی تھی۔

 



متعللقہ خبریں