کیمرون میں دو خود کش حملوں  کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک

کیمرون کے سکیورٹی حکام کے مطابق یہ حملہ ممکنہ طور پر بوکوحرام کی طرف سے کیا گیا ہے۔  اطلاعات کے مطابق نائجیریا کی سرحد کے قریب وازا نامی شہر کے ایک مصروف علاقے میں یہ دوہرا خودکش حملہ کیا گیا

770216
کیمرون میں دو خود کش حملوں  کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک

کیمرون میں بیک وقت  دو خود کش حملوں  کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

 کیمرون کے سکیورٹی حکام کے مطابق یہ حملہ ممکنہ طور پر بوکوحرام کی طرف سے کیا گیا ہے۔

 اطلاعات کے مطابق نائجیریا کی سرحد کے قریب وازا نامی شہر کے ایک مصروف علاقے میں یہ دوہرا خودکش حملہ کیا گیا۔

 مقامی حکام کے مطابق حملہ آوروں نے جس علاقے میں خود کو دھماکے سے اڑایا وہاں ریستوران، ٹیلی فون کیبن اور دیگر دکانیں موجود ہیں۔ دھماکے کے بعد اس شہر کو آنے جانے والے تمام راستے بند کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ان دہماکوں کے دوران بارہ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ملی  ہے۔

 



متعللقہ خبریں