امریکہ: فوجی طیارہ گر کر تباہ،16 افراد ہلاک

امریکی فوجی طیارہ ریاست میسی سیپی کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 16فوجی ہلاک ہو گئے

768237
امریکہ: فوجی طیارہ گر کر تباہ،16 افراد ہلاک

امریکی ریاست میسی سیپی میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔

خبر کے مطابق امریکی فوجی طیارہ ریاست میسی سیپی کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 16فوجی ہلاک ہو گئے ۔

طیارے پر 16فوجی سوار تھے جن میں سے کسی کو زندہ بچایا نہیں جا سکا۔

حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی اور طیارے کا ملبہ دور دور تک بکھر گیا تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

فوجی ترجمان  نے بتایا کہ  تباہ ہونے والا طیارہ یو ایس ایم سی ”کے سی 130“ماڈل سے تعلق رکھتا ہے جسے مال برداری ،فوجیوں کی  نقل مکانی اور طیاروں میں پٹرول بھرنے سمیت کئی مقاصد کیلئے  استعمال کیا جا سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں