جاپان میں سیلاب ، 21 افراد ہلاک 20 لاپتہ

جاپان میں نان ماڈول تائیفون کے بعد ہونے والی شدید بارشوں  اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے ۔

767634
جاپان میں سیلاب ، 21 افراد ہلاک 20  لاپتہ

 جاپان میں نان ماڈول تائیفون کے بعد ہونے والی شدید بارشوں  اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے ۔

 کوئڈو خبر ایجنسی کی اطلاع کے مطابق ملک کے جنوب مغربی علاقوں میں آنے والے ٹائیفون سے 21 افراد ہلاک اور 20 لاپتہ ہو گئے ہیں ۔سیلاب سے سب سے زیادہ فکوکا،عاساکورا اور عویٹا شہروں کو نقصان پہنچا ہے ۔ان علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ ابتک 1700 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے ۔

 محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق  جنوب مغربی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ عوام  کو لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر آفات سے ہوشیار رہنے کے لیے خبردار کیا گیا ہے ۔



متعللقہ خبریں