امریکی سینٹ، خلیجی تعاون کونسل کے ارکان کو اسلحہ کی فروخت التوا میں ڈالی جائے

قطر کے   ساتھ در پیش  بحران کے حل  تک خلیجی تعاون کونسل کے ارکان کو اسلحہ کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائیگی

760024
امریکی سینٹ، خلیجی تعاون کونسل کے ارکان کو اسلحہ کی فروخت التوا میں ڈالی جائے

قطر اور خلیجی  ملکوں کے درمیان   پیدا ہونے والا بحران  ایجنڈے میں اپنی جگہ کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

اس حوالے سے  امریکی سینٹ نے وزیر خارجہ  ریکس  ٹیلرسن کو ایک خط بھیجا گیا ہے۔

اس خط میں اطلاع دی گئی ہے کہ قطر کے   ساتھ در پیش  بحران کے حل  تک خلیجی تعاون کونسل کے ارکان کو اسلحہ کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

امریکی  سینٹ کی خارجہ  تعلقات کمیٹی  کے  صدر باب کارکر  کا کہنا ہے کہ  سیکرٹری خارجہ   کو  تحریر کردہ خط میں   اس امر کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے کہ  خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کو  فوجی  سازو سامان  کی فروخت کی منظوری سے پیشتر موجودہ بحران  کے حل کے حوالے سے کہیں زیادہ بہتر مفاہمت    کا مظاہرہ   کیاجائے۔

فروخت   کے عمل کو بلاک کیے جانے سے امریکی صدر کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی   حکومت کے ساتھ دستخط کردہ  110 ارب ڈالر کے اسلحہ کی فروخت کا معاہدہ متاثر ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ   میں اسلحہ کی فروخت  کے معاہدوں کو وزارت دفاع   و خارجہ کی منظوری سے کانگرس  میں  پیش کیا جاتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں