جنوبی ڈاکوٹاپائپ لائن منصوبہ مقامی آبادی کے حقوق سلب کرے گا: اقوام متحدہ

مذکورہ پائپ لائن ڈاکوٹا ریاست میں واقع ریڈ انڈیئنز کے علاقوں سے گزرے گی  جس پر  اقوام متحدہ کے  مقامی آبادی کے حقوق  کی نگراں  وکٹوریا ٹولی کورپوز  نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے

723829
جنوبی ڈاکوٹاپائپ لائن منصوبہ مقامی آبادی کے حقوق سلب کرے گا: اقوام متحدہ

امریکی ریاست  جنوبی ڈاکوٹا  میں  بچھائی جانے والی  پٹرول پائپ لائن کے ایک منصوبے   کو اقوام متحدہ نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

  معلوم ہوا ہے کہ  یہ پائپ لائن ڈاکوٹا ریاست میں واقع ریڈ انڈیئنز      کے علاقوں سے گزرے گی  جس پر  اقوام متحدہ کے  مقامی آبادی کے حقوق  کی نگراں  وکٹوریا ٹولی   کورپوز  نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

 کورپوز نے کہا کہ  صدر ٹرمپ   نے اس منصوبے  کو  امریکہ کی مقامی آبادی  سے مشاورت کے بغیر  شروع کرنے کا عندیہ دیا  ہے جو کہ  غلط ہے  اور ریڈ انڈیئنز    کے رہن سہن   اور سماجی   آزادی سلب  کرنے کی کوشش  ہے  جبکہ یہ منصوبہ  ماحولیاتی لحاظ سے بھی منفی اثرات مرتب کرے گا۔

دوسری جانب  ڈاکوٹا     کے   ایک ریڈ انڈئین قبیلے Standing rock  کے رکن  لاڈونہ ٹاما کاوا واسٹ ون آلارڈ نے  تمام   قبائل سے  مطالبہ کیا ہے  کہ وہ اپنے حقوق    کا تحفظ کریں جس کی ضمانت  اقوام متحدہ نے بھی دے رکھی ہے ۔



متعللقہ خبریں