امریکہ کا بشارالاسد پر کیمیائی حملے کا الزام لگانے کے لیے شام پر جعلی کیمیائی حملے کی تیاریاں: پوتین

صدر پوتین  نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ گزشتہ ہفتے شامی صوبے ادلب کے علاقے خان شیخون میں ہونے والے کیمیائی حملوں کی  آزاد تحقیقات کو یقینی بنائے

711964
امریکہ کا بشارالاسد پر کیمیائی حملے کا الزام لگانے کے لیے شام پر جعلی کیمیائی حملے کی تیاریاں: پوتین

روسی صدر پوتین  دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس ایسی خفیہ معلومات ہیں  جس کے مطابق  امریکا شام میں جعلی کیمیائی حملوں کی تیاری کر چکا ہے ،امریکا کی اس کارروائی کامقصد خود کیمیائی حملے کرکے شامی صدر بشارالا اسد کو بدنام کرنا ہے۔

 صدر پوتین  نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ گزشتہ ہفتے شامی صوبے ادلب کے علاقے خان شیخون میں ہونے والے کیمیائی حملوں کی  آزاد تحقیقات کو یقینی بنائے۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ شام کی حکومت ہی کیمیائی حملوں میں ملوث ہے ، روس کے ساتھ شام کے مسئلے پر کشیدگی حد سے زیادہ نہیں بڑھے گی، امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن روس کے دورے پر ہیں، وہ روس کی حکومت کے علاوہ عسکری قیادت سے بھی تنازعات کے حل پر بات کریں گے ۔

 دریں اثنا امریکی وزیر خارجہ روسی دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے ہیں ، وہ روسی ہم منصب سے تفصیلی مذاکرات کے علاوہ صدر پوتین  سے بھی ملاقات کریں گے۔

 دریں اثنا روسی وزارت کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن سے بامقصد مذاکرات متوقع ہیں،امریکی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن اٹلی کے شہر لوکا میں گروپ سیون کے اجلاس میں شرکت کے بعد ماسکو پہنچے ہیں، واشنگٹن میں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے مزید کہا کہ اگر شامی حکومت نے دوبارہ کیمیائی حملہ کیا تو اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، اسے ایسی کسی بھی کارروائی کی انتہائی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

 



متعللقہ خبریں