شمالی کوریا کے لئے مہلت ختم ہو گئی ہے: ریکس ٹِلرسن

شمالی کوریا کے لئے مہلت ختم ہو گئی ہے، ہم نے اب تک جو گفت و شنید کی ہے وہ کافی ہے اس کے بعد ہم مزید کچھ نہیں کہیں گے۔ سب ترجیحات آپ کے سامنے ہیں: ریکس ٹِلرسن

706186
شمالی کوریا کے لئے مہلت ختم ہو گئی ہے: ریکس ٹِلرسن

امریکہ کی وزارت دفاع پینٹا گون نے شمالی کوریا کے ایک اور درمیانی مسافت کے بیلسٹک میزائل تجربہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پیسیفک فورسز کمانڈ آفس  کی طرف سے جاری کردہ تحریری  بیان کے مطابق میزائل کو شمالی کوریا کے شہر' سین پو 'کے جوار میں واقع تنصیب  سے فائر کیا گیا اور میزائل کے 60  کلو میٹر کی مسافت پر بحیرہ جاپان میں گرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق فائر کیا جانے والا میزائل درمیانی مسافت کا KN-15  بیلسٹک میزائل تھا۔

مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ ہے اور یہ کہ مذکورہ میزائل برّاعظم امریکہ کے لئے خطرہ نہیں ہے۔

شمالی کوریا کے خلاف پہلا ردعمل بھی امریکہ کی طرف سے ظاہر کیا گیا ہے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹِلر سن نے کہا ہے کہ "شمالی کوریا کے لئے مہلت ختم ہو گئی ہے، ہم نے اب تک جو گفت و شنید کی ہے وہ کافی ہے اس کے بعد ہم مزید کچھ نہیں کہیں گے۔ سب ترجیحات آپ کے سامنے ہیں"۔

جنوبی کوریا اور جاپان نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ یہ میزائل تجربہ رواں ہفتے کے آغاز میں امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کہ "چین ساتھ دے یا نہ دے ہم شمالی کوریا کی وجہ سے درپیش جوہری خطرے کے مسئلے کو حل کریں گے" کے فوراً بعد کیا گیا ہے۔

اس دوران جاپان کے صدر شی جن پنگ  کی جمعہ کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات متوقع ہے۔

مذاکرات میں شمالی کوریا کی جوہری کاروائیوں کا موضوع بھی ایجنڈے میں شامل ہو گا۔

اقوام متحدہ کے فیصلوں کی رُو سے شمالی کوریا  کا میزائل یا جوہری تجربہ کرنا ممنوع ہے لیکن شمالی کوریا تمام تر مخالفت کے باوجود  اپنے جوہری  تجربوں کے پُر امن ہونے کا دفاع کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں