روس کی جانب سے امریکہ کو افغانستان  مذاکرات میں شرکت کی دعوت

روس نے 14 اپریل کو ماسکو میں افغانستان کے موضوع پر  ہونے والے  مذاکرات میں امریکہ کو بھی مدعو کیا ہے ۔

695139
روس کی جانب سے امریکہ کو افغانستان  مذاکرات میں شرکت کی دعوت

روس نے 14 اپریل کو ماسکو میں افغانستان کے موضوع پر  ہونے والے  مذاکرات میں امریکہ کو بھی مدعو کیا ہے ۔

 صدر ولادیمر پوتن کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان زامر قبولوف نے  پریس کو  بیان دیتے ہوئے کہا کہ ماہ فروری میں افغانستان  کے موضوع پر ہونے والے اجلاس میں تمام  علاقائی ممالک نے شرکت کی تھی ۔14 اپریل کو   اسی موضوع پر ہونے والے اجلاس میں وسطی ایشیا کے 5 ممالک  اور امریکہ کے نمائندوں کو دعوت دی گئی ہے ۔ امریکہ سےہماری اس دعوت کا فی الحال کو ئی جواب نہیں ملا ہے  ۔ انھوں نے اسطرف توجہ دلائی کہ  طالبان اس اجلاس میں شریک نہیں ہونگے کیونکہ ان مذاکرات میں  حکومتی نمائندے شرکت  کر رہے ہیں اور طالبان تحریک کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن  مذاکرات میں حکومت افغانستان اور طالبا ن کے درمیان قومی مصالحت کو تیز تر کرنے کے لیے کوششوں میں رابطہ قائم  کرنے کے موضوع کا  جائزہ لیا  جائے گا ۔

15  فروری میں ماسکو میں  منعقدہ اجلاس میں پاکستان ،روس ،چین، ایران ،ہندوستان اور افغانستان  کے حکام نے شرکت کی تھی لیکن 14 اپریل کو ہونے والے اجلاس میں  12 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے ۔



متعللقہ خبریں